تلہ گنگ (ٹی ٹائمز نیوز)تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ /لاوہ چھ روزہ امدادی کیمپ کے بعد ڈیرہ غازی خان، راجن پور ،فاضل پور اور جامپور کے مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں مکمل کرلی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ/ لاوہ کی زیر نگرانی اور زیر سرپرستی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت (پنجاب) چھ روزہ کیمپ برائے امداد سیلاب زدگان لگایا گیا۔

اس کیمپ میں سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ ،سوشل ویلفیئر سوسائٹی ملتان خورد،سوشل ویلفیئر سوسائٹی کوٹ سارنگ ،ریچ آرگنازیشن تلہ گنگ،الخدمت ویلفیئر سوسائٹی ڈھرنال اور دیگر تلہ گنگ اور لاوہ کی آرگنائزیشن نے تعاون کیا۔

خشک راشن ،مالی امداد مچھردانیاں، بستر ، پینے کے لئے صاف پانی، بچوں کے لئے بسکٹ ٹافیاں اور ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء اکٹھی کی گئی _

تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ /لاوہ کاامدادی قافلہ 6 تاریخ شام پانچ بجے تلہ گنگ سے روانہ ہوا جو کہ ڈیرہ غازی خان کے مقام پر پہنچا اور نہایت ہی منظم طریقے سے لوکل انتظامیہ ،سٹیک ہولڈر ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے نوجوانوں کی مشاورت اور مدد سے کوٹ چھٹہ ،جام پور، راجن پور اور فاضل پور کے مقام پر اپنی امدادی کارروائیاں مکمل کی۔

نہایت ہی شفاف اور منظم طریقہ کار کے مطابق مستحقین تک امداد پہنچائی گئی_

امدادی قافلے کے ساتھ سید نجم الثاقب ہمدانی،محمد کامران سلیم ،احتشام رؤف ،ملک نعیم محمود ،چوہدری محمد عارف ،راجہ مجتبیٰ،چوہدری محمد یوسف اور عامر رشید شامل تھے۔

تین روز قیام کے بعد یہ امدادی قافلہ اس عہد کے ساتھ کہ انشاءاللہ بہت جلد جہاں تک ممکن ہو سکا اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھیں گے تلہ گنگ کی جانب روانہ ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here