ڈپٹی کمشنر محمد ذیشان حنیف کا دورہ تلہ گنگ

0
8

تلہ گنگ(ٹی ٹائمز نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد ذیشان حنیف نے پیر کے روز دورہ تلہ گنگ کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ ورک کا معائنہ کر کے تعمیراتی معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ری ویمپنگ ورک کی عدم نگرانی پر ہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ہدایت کی کہ ری ویمپنگ کے تمام تر عمل کی کڑی نگرانی کر کے تعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کرایا جائے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرزاق، اے سی تلہ گنگ عدنان انجم، حاجی طلحہ زبیر و دیگر معززین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فضل شیر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذیشان حنیف نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے وارڈز کا معائنہ کر کے ہیلتھ کیئر سسٹم کے بارے میں بریفنگ لی اور مریضوں سے بھی علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے مریضوں کے معیاری علاج معالجہ،ادویات کی دستیابی، صفائی کے عمدہ انتظامات، ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کی انجام دہی حکومت پنجاب کی ہیلتھ کیئر مینیجمنٹ پالیسی کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کو ہدایت کی کہ دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں اور مراکز صحت کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی اور انتظامی معاملات پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here