تلہ گنگ سٹی پولیس نے شہر اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک بڑے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق گرفتار چوروں کا تعلق ڈھوک مصاحب ، ڈھوک فتح شاہ اور قرب و جوار سے بتایا جا رہا ہے ۔ چار رکنی اس گروہ کی نشاندھی پر متعدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ جبکہ مزید موٹر سائیکل برآمد کرنے کےلئے ان سے تفتیش جاری ہے

