تلہ گنگ شہر ۔۔۔حوا کی بیٹی کی عزت لٹتے لٹتے بچ گئی ۔ملکوال روڈ کے رہائشی امجد کی 9 سالہ بیٹی جو دودھ لینے کے لیے پڑوس میں جا رہی تھی کہ اچانک راستے میں عمر نامی شخص جو کہ تلہ گنگ محلہ غرب کا رہائشی ہے نے موٹرسائیکل روکا اور معصوم بچی کو کہا کہ آپ کے ابو نے کچھ سامان بھیجا ہے اور وہ ایک جگہ سے اٹھانا ہے معصوم بچی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر سنسان جگہ پر لے گیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی بچی کےشور کرنے پر بچی کا گلا بھی دباتا رہا جب بچی نے شور زیادہ کیا اور وہ چپ نہ ہوئی تو آس پاس موجود رہائشی مکینوں کے خوف سے بچی کو واپس چھوڑ گیا بچی کی خوش قسمتی اور اس کے والدین کے مقدر کے عمر نامی شخص اپنے گھناونے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکا بچی نے جب اپنے والدین کو بتایا تو بچی کے والد نے فوری طور پر سابق ایم این اے رہنماء مسلم لیگ نون سردار منصور حیات ٹمن سے رابطہ کیا سردار منصور حیات ٹمن نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فوری ایکشن لیا اور انتظامی افسران کو اس بھیڑیا نماشخص کو فوری گرفتار کرنے کا کہا جس کے بعد پولیس کی بروقت کارروائی سے عمر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو اس وقت تھانہ سٹی کی حوالات میں بند ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے بچی کے والد امجد نے اس سارے واقعے کے بعد آج پبلک سیکرٹریٹ پاکستان مسلم لیگ ن این اے 59 تلہ گنگ آکر سابق ایم این اے رہنما مسلم لیگ نون سردار منصور حیات ٹمن کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔عمر نامی شخص جو پہلے بھی اس قسم کے جرائم میں ملوث ہے اور اس کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں اہل محلہ نے اپیل کی ہے کہ اسے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here