کوئٹہ (دنیا نیوز) کوئٹہ میں سرکلر روڈ کے قریب سٹی نالہ میں بدھ کو منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 مشتبہ منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف سٹی نالہ پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

آپریشن کے دوران پولیس اہلکار سٹی نالہ میں داخل ہوئے تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 8 منشیات فروش مارے گئے جس کے بعد پولیس نے سٹی نالہ میں قائم متعدد عارضی اڈوں کو مسمار کر کے ان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ .

مزید برآں ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے تفتیش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here