تلہ گنگ(ٹی ٹائمز نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں ایران کی دھمکیوں کے خلاف ایک متحدہ بین الاقوامی محاذ تشکیل دینے کی بات کی ہے۔

بینی گینٹز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور مشترکہ سلامتی کے چینلجز جن میں ایرانی دھمکیاں بھی شامل ہیں کا مقابلہ کرنے کیلئے فومی عالمی متحد محاذ کی تشکیل کی ضرورت کی بھی بات کی۔

قبل ازیں ایرانی وزیر دفاغ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے شام میں فوجی مقامات کو میزائیل فیکٹریوں میں تبدیل کردیا ہے انہوں نے زور دیا کہ تہران نے یمن اور لبنان میں بھی فوجی صنعتیں بنانا شروع کردی ہیں جن کو روکنا ضروری ہوگیا ہے۔

“ٹائمز آف اسرائیل” کی رپورٹ کے مطابق بینی گینٹز نے کہا شام میں فوجی تنصیبات لبنان میں حزب اللہ اور خطے میں دوسرے ایرانی دھڑوں کیلئے۔

انھوں نے کہا کہ شام کی فوجی تنصیبات لبنانی حزب اللہ اور خطے میں موجود دیگر ایرانی دھڑوں کے فائدے کے لیے درست نشانہ لینے والے میزائل بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here