آمدہ انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ملک بھر میں امیدوار کھڑے کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

حلقہ پی پی فور اٹک کے نظریاتی ورکروں اور پی ٹی آئی کے ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اعلیٰ قیادت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس مرتبہ حلقہ پی پی فور میں ٹکٹ صرف اور صرف پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکر کو دیا جائے۔ اس حلقے میں ٹکٹ کا حق پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکروں کا ہے۔ اگر ٹکٹ کسی جاگیردار یا وڈیرے کو دیا گیا تو جماعت کو بہت نقصان ہو گا۔ حلقہ کی عوام سخت ان کے خلاف ہے۔ نظریاتی ورکروں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کیلئے قربانیاں دیں ہیں۔ جیلیں کاٹیں، مقدمات بنائے گئے۔ لیکن مشکل حالات میں بھی پی ٹی آئی کو ورکروں نے نہیں چھوڑا۔

عمران خان حلقہ پی پی فور میں پسماندگی کی وجہ سے عوام اب پرانے چہروں سے بے زار ہو چکے ہیں۔ حلقہ کے ووٹرز پرانے چہروں سے سخت نالاں ہیں ۔ خان صاحب حلقہ کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں ۔ آئیندہ انتخابات میں حلقہ پی پی فور کا ٹکٹ کسی نوجوان نظریاتی ورکر کو دیں تاکہ وہ اسمبلی میں جا کر حلقہ کی پسماندگی کیلئے آواز اٹھا سکے ۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here