تحصیل صدر پی ٹی آئی تلہ گنگ حکیم نثار احمد نےصوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب یاسر سرفراز کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز کالج تلہ گنگ کا دورہ کیا اور پرنسپل سے بی ایس کی کلاسز کے اجرا سے متعلق تمام تر درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔بعد ازاں ان مسائل سے منسٹر ہایئر ایجوکیشن کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد کلاسز کا اجراء شروع کر دیا جائے گا اور جو بھی ضروریات تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کالج کو درکار ہیں انشاءاللہ ترجیحی بنیادوں پر دی جائے گی۔ جس پر حکیم نثار احمد نے اھلیان تلہ گنگ و لاوہ کی طرف سے انکا شکریہ ادا کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here