سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ چکوال ڈاکٹر عبدالرزاق نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی 210 ٹیموں نے گھر گھر ڈینگی سرویلینس کے دوران 5019 گھروں کو وزٹ کیا ۔ معائنہ کے دوران 19 گھروں میں ڈینگی لاروا ملا جس کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں گھروں کی سطح پر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ محکمہ صحت کی 52 ٹیموں نے 1410 کمرشل مقامات کو چیک کیا اور 4 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کو سیل اور تین کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ سی ای او ہیلتھ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس سال ڈینگی وائرس کے خطرات بہت زیادہ ہیں اس لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور ڈینگی وائرس کو پھیلاؤ سے روکنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں #

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here