ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے امریکہ میں آئی فون 14 کی رونمائی کی گئی ہے جس میں ایمرجنسی سیٹلائٹ کنکٹیویٹی اور کار کریش ڈٹیکشن ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔
کمپنی کی جانب سے اپنے ہیڈکوارٹرز میں اس فون کے چار ورژن متعارف کروائے گئے ہیں اور اس تقریب کے دوران عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ عام لوگوں کو شریک ہونے کی اجازت تھی۔
ایپل کی جانب سے دی واچ الٹرا کی بھی رونمائی کی گئی تام اس تقریب میں اگلی جنریشن کے آئی فون، گھڑی، اور ایئر پاڈ جیسی مصنوعات پر توجہ مرکوز رہی۔
سٹیو جابز تھیٹر میں منعقدہ تقریب میں ایپل کے سی ای او ٹم کک سٹیج پر موجود تھے لیکن جو پریزینٹیشن دکھائی گئی وہ پہلے سے ریکارڈ کی گئی تھی۔
آئی فون 14کمپنی کی جانب سے آئی فون 14 دو سائزز میں متعارف کروایا گیا یعنی آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس۔ان نئے فونز میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی کال بھیجنے کی صلاحیت ہے۔اس فون میں خلا میں موجود سیٹلائٹس سے متعلق معلومات ہوتی ہیں اور ڈیوائس کو ان کی جانب صحیح انداز میں پوائنٹ کرنے کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔اس کے ذریعے ایک پیغام بھیجنے میں 15 سیکنڈز سے لے کر چند منٹ تک لگتے ہیں۔ سی سی ایس انسائٹ میں چیف اینالسٹ بین ووڈ بتاتے ہیں کہ ’سیٹلائٹ سے متعلق صلاحیت کو اس میں شامل کرنے حوالے سے کی گئی سرمایہ کاری کو کسی صورت ہلکا نہیں لیا جا سکتا۔‘’اس کے لیے ایپل کو کئی سال لگے ہوں گے، اس دوران اس کی جانب سے گلوبل سٹار سے معاہدہ کیا گیا تھا اور ایمرجنسی سروسز تک پیغامات پہنچانے کے لیے انفراسٹرکچر بنایا گیا تھا۔‘