ایپل واچ سیریز 8 میں متعدد نئے فیچرز موجود ہیں جن میں گاڑی کو ہونے والے حادثے کی نشاندہی، درجہ حرارت ناپنے والے سینسرز جن سے اوویولیشن سائیکل کی جا سکے گی اور ایک نئی کم پاور موڈ کی آپشن بھی شامل ہے۔امریکہ میں لوگ ماہواری کی نگرانی کرنے والے ٹریکرز کے استعمال کے بارے میں خاصے محتاط ہوتے ہیں کیونکہ حال ہی سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل سے متعلق فیصلہ سامنے آ چکے ہے اور اکثر خواتین کو ڈر ہے کہ کہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اسے ان کے خلاف نہ استعمال کریں۔ایپل کا کہنا ہے کہ ان کی ڈیوائسز پر ڈیٹا کو خفیہ رکھنے کے لیے اینکرپٹ کیا جاتا ہے اور اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاس کوڈ یا بائیومیٹرک کی ضرورت ہوتی ہے۔کمپنی کے چیف آپریٹنگ افسر جیف ولیمز کا کہنا ہے کہ ’ہم خواتین کی صحت سے متعلق اپنے عزم کو مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔‘ایپل کا کہنا تھا کہ اوویولیشن سے متعلق یاددہانی ایسے افراد کی مدد کر سکتی ہے جو بچہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر اس فیچر کو فعال بنایا جاتا ہے تو نئی گھڑی کے ذریعے جسم کے درجہ حرارت کو ہر پانچ سیکنڈ بعد ناپا جاتا ہے اور اس میں معمولی رد و بدل کے ذریعے اوویولیشن کی نشاندہی کی جاتی ہے۔