لاوہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دندہ شاہ بلاول کو پانی کا نلکا ڈونیٹ کرنے پر سکول سٹاف کا بریگیڈیئر ر ملک فتح خان کو خراج تحسین. تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دندہ شاہ بلاول میں کافی عرصے سے پانی کی قلت تھی طالبات اور سٹاف کو پانی کیلئے مشکلات درپیش تھیں. اس متعلق سکول انتظامیہ نے فرزند دندہ بریگیڈیئر ر ملک فتح خان سے اظہار کیا تو انہوں نے فوری طور پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دندہ شاہ بلاول میں پانی کا نلکا لگوادیا جس سے طالبات اور سکول سٹاف کا پانی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جس پر طالبات انکے والدین، ہیڈمسٹریس اور سکول سٹاف نے بریگیڈیئر ر ملک فتح خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور انکے لئے ڈھیروں دعائیں دیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here