چیزوں کے بارے میں فکرمندیفکرمندی انسان کو کسی ناخوشگوار واقعے کے لیے تیار رہنے میں مدد دیتی ہے، ذہنی بے چینی کے شکار افراد اپنا زیادہ تر وقت فکرمند رہ کر گزارتے ہیں۔مگر کئی بار یہ بہت زیادہ ذہانت کی بھی نشانی ہوتی ہے۔ایک تحقیق میں ذہنی فکرمندی کو ذہانت سے منسلک کیا گیا اور محققین کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ آئی کیو رکھنے والے افراد یا تو بہت زیادہ فکرمند رہتے ہیں یا بہت زیادہ لاپروا ہوتے ہیں۔یقیناً ذہنی بے چینی و فکرمندی مجموعی شخصیت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور اس حوالے سے معالج سے مشورہ کرنا چاہیے۔جذبات کو کنٹرول کرنے میں بہترینہر فرد کو وقتاً فوقتاً تکلیف دہ یا ناخوشگوار جذبات کا سامنا ہوتا ہے جو زندگی کے معمولات کا حصہ ہے۔تاہم ان جذبات کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت جذباتی ذہانت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔بہت زیادہ جذباتی ذہانت رکھنے والے افراد پیچیدہ جذبات کو شناخت کرسکتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ کس طرح جذبات رویوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، اپنے جذبات پر تعمیری ردعمل، جذبات کے اظہار پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔
بیشتر ماہرین کا ماننا ہے کہ کسی ایک ٹیسٹ سے کسی فرد کی ذہانت کی واضح تصویر سامنے نہیں آتی۔
