تلہ گنگ کے گاؤں ڈھوک خلاص میں گزشتہ کچھ روز سے شیر کی موجودگی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔ ڈھوک خلاص کے رہائشی نذیر نامی شخص کا ٹی ٹائمز نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیر کو رات کے وقت ہماری گاؤں کے تین مختلف لوگوں نے دیکھا ۔ شیر نے ہمارے گاؤں کے ایک شخص کے بچھڑا کو اٹھا لیا ۔ مزید بھی متعدد جانوروں کو لے گیا ہے ۔ لپمی اسکن بیماری کے باعث ہلاک ہونے والے جانور فل الحال اس کی خوراک ہیں ۔ جس کی وجہ سے شاید شیر محتاط ہے اور آبادی میں زیادہ دخل اندازہ نہیں کر رہا ۔ نذیر نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ شیر آیا کہاں سے اس ضمن میں گاؤں میں مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں ۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ شیر شاید سیلاب میں بہہ کر ہمارے گاؤں سے گزرنے والے واہنڑ (برساتی نالہ) کی طرف آ نکلا ہے ۔جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ کوئی خونخوار بھیڑیا ہے ۔ گاؤں کے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام سے اس معاملہ کی تحقیقات اور آبادی کے تحفظ کےلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
