تلہ گنگ گزشتہ دو دنوں میں نزد ورثہ میرج ہال تلہ گنگ کے قریب محلے سے نامعلوم چور ماسٹر شریف اور محمد آزان نامی شخص کے گھر سے تقریباً بیس ہزار روپے نقدی چوری کر کے لے اڑا جبکہ تیسری واردات اسی محلے میں ظفر نامی شخص کے گھر میں ہوئی جہاں چور چوری کرنے کی نیت سے اترا تاہم خوش قسمتی سے اسی وقت گھر والے آٹھ گئے گھر والوں کے شور مچانے سے چور بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ۔اہلیان علاقہ نے مذکورہ علاقے میں پولیس گشت کا مطالبہ کیا ہے