*اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا بیشی کا رات گئے تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا .وزارت خزانہ ہر ماہ کی پندرہ تاریخ اور مہینے کی آخری تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے لیکن گزشتہ روز رات گئےتک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیااور عام طورپر رات 12بجے تک نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا ہے ۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ڈی جی میڈیا نے بتایا کہ انہیں بھی نوٹیفکیشن کا انتظار ہےتاہم رات ایک بجے تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ازبکستان کے دورے پر ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم کے احکامات کی منتظر ہےان کی منظوری کے بعد ہی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکے گا ۔
