پشاور: حکومت کیخلاف تحریک اور اس مقصد کیلئے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے کیلئے عمران خان نے پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریوں، تحصیل ناظمین ،آئی ایس ایف اور یوتھ کے صوبائی صدور کو آج اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔تحریک انصاف نے عمران خان کی کال پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرنے اور پارٹی چیئرمین کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد جانے والے تمام داخلی راستوں کو بند کرکے حکومت کی رخصتی تک دھرنا دینے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا ہے.اس سلسلے میں تحریک انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس صوبائی صدر پرویز خٹک کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا‘اجلاس میں حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی۔
