کوٹگلہ ڈھوک چھوئی قبرستان سے ملحقہ قریبی جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔

تھانہ ٹمن پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹمن کی حدود یونین کونسل کوٹگلہ ڈھوک چھوئی قبرستان سے ملحقہ قریبی جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹمن پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی ہے، ایس ایچ او تھانہ ٹمن انسپکٹر طارق محمود کے مطابق لاش کی حالت انتہائی بوسیدہ ہے جس وجہ سے تاحال شناخت نہیں کی جاسکی، شناخت کےلیے پی ایف ایس اے کی ٹیم نے نمونے حاصل کرلیے ہیں، رپورٹ آنے پر ہی شناخت کی جاسکے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here