تلہ گنگ شہر اور گردونواح میں چہلم شہدائے کربلا نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے تلہ گنگ تحصیل کے مواضعات ممدوٹ اور پیڑ ھ جانگلہ میں جلوس اور مجلس کا اہتمام کیا گیا مگر زیادہ رش ہمیشہ کی طرح ممدوٹ موضع میں رہا کیونکہ یہاں پر سنی بھائیوں کی بڑی تعداد گردونواح کی شرکت کرتی ہے اور راستوں میں پانی کی سبیلیں لگاتی ہے جو کہ عزاداروں کی پیاس دور کرتی ہیں ۔ علماء کرام و ذاکرین نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ماتمی سنگتوں نے زنجیر زنی سے بھی پرسہ پیش کیا۔ریسکیو 1122 اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ کے عملے نے زخمیوں کی مرہم پٹی کی جبکہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ایس ایچ او تھانہ صدرِ چوہدری لہراسب کی ٹیم نے ایس ڈی پی او چوہدری مظہر گوندل کی قیادت میں بخوبی سر انجام دیئے