جیسا کے آپ تمام لوگ جانتے ہیں کے میں نے پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ بھر میں مضبوطی کے لئے دن رات محنت کی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ملک بھر میں جہاں بھی جلسے ہوئے میں پہنچا ہوں ۔یہ بہت بڑا موقع تھا میرے لئے کے میرے ضلع میں جہاں میں جنرل سیکرٹری ہوں خان صاحب عوامی جلسے سے خطاب کرنے آ رہے ہیں اور آپ سب کو معلوم ہے کے میں چند روز پہلے عمرہ ادائیگی کے لئے اپنی فیملی کے ساتھ سعودی عرب آیا ہوں ۔ یہ بھی آپ سب کو معلوم ہے کے میری اہلیا کینسر کی بیماری سے لڑ رہی ہیں ۔آپ سب سے گزارش ہے ان کے لئے بھی دعا کریں کے اللّه ان کو صحت دے ۔ان دنوں ان کی طبیت انتہائی ناساز ہے اور مجھے ان کی بیماری کی وجہ سے ان کے ساتھ علاج کے لئے فل فور کینیڈا جانا پڑ رہا ہے ۔میں ضلع چکوال پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدیداروں ، وركرز ، سپورٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کل کے جلسے کے لئے کوشاں ہیں ۔
میری ٹیم حلقہ بھر میں موجود ہے اور انشااللہ ہم خان صاحب کا بھر پور استقبال کریں گے ۔
کل صبح دندہ شاہ بلاول ، لاوہ سے ہمارا قافلہ نکلے گا جلسے میں شرکت کے لئے جس میں میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام دوستوں کو شرکت کی بھرپور دعوت دیتا ہوں ۔
ملک یاسر اعوان
ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چکوال

یہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here