چار کروڑ بیالیس لاکھ روپے لیکر ٹھیکدار رفو چکر ، متعلقہ حکام نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے ؟ یونین کونسل جھاٹلہ میں واقع گاؤں محمودوالہ کی سڑک کو اکھاڑے ہوے تقریبا چھ ماہ ہو چکے ہیں جب سڑک اکھاڑی گئی تب ایک ٹرک پتھر کا پھینکا اس کے بعد ٹھیکدار ایسے غائب ہو گیا جیسے گدھے کے سر سے سینگ ، اہل علاقہ کے مطابق اب چھ ماہ کے بعد سڑک کی تعمیر کا بورڈ سڑک تعمیر کرائے بغیر لگا دیا گیا ۔ جبکہ موقع پر ایک روپیہ کا کام نہیں ہوا ۔ اہل علاقہ نے اس ضمن میں اینٹی کرپشن محکمہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here