لاھور فلیٹیز مارکی ڈیوائن گارڈنز لاھور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی تنظیموں کو ایک لڑی میں پرونے کے لیئے پاکستان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے نام سے نمائندہ تنظیم کے روح رواں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے جبکہ انکے ساتھ اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ اور ملک کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر امجد ثاقب تھے۔ تقریب میں ملک کی 14 بڑی سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندہ شخصیات کے علاؤہ ملک اور بیرون ملک سے مخیر حضرات اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیدہ چیدہ شخصیات میں الخدمت فاؤنڈیشن کے میاں محمد احسان ڈاکٹر شکیل۔ گوھر اعجاز۔ امام قاسم۔ نثار خان۔ ریحان صاحب عالمگیر ٹرسٹ۔ بیت السلام سگھر تلہ گنگ و کراچی کی نمائندگی محمد ذیشان عباسی نے کی۔ جبکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے محمد بشیر سیلانی کراچی۔ سرور فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ پروین سرور۔ آرائیں تنظیم پاکستان کے سربراہ میاں محمد سعید ڈیرے والے۔ میاں غلام رسول۔ چودھری ذولفقار علی۔ چکوال سے الکرم ویلفیئر ٹرسٹ کے چیرمین چودھری غلام ربانی ایڈوکیٹ اور دیگرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک کی 190 بڑی سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ان شاءاللہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے میگا پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں ۔ تمام سماجی تنظیموں نے موجود سیلاب کے حوالے سے تاریخی خدمات سر انجام دی ہیں۔ اب سب سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ایک مربوط اور منظم منصوبہ بندی سے بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ھے۔ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور ایسی تنظیموں کی سرپرستی کریں اور سپورٹ کریں’جن کی ساکھ بہتر ھو اور نیٹ ورک مضبوط ھو۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ایک کروڑ افراد متاثر ھوے ھیں اگر ایک کروڑ افراد صرف ایک سو یومیہ ادا کریں تو ان شاءاللہ سیلاب متاثرین بحال بھی ہو جائینگے اور آباد بھی۔ صرف مدینہ منورہ والے جذبہ کی ضرورت ہے۔ مواخات کے جذبہ کو زندہ کریں اور ایک سال کے اندر اندر ان شاءاللہ تمام متاثرہ علاقوں کے افراد دوبارہ معمول کی زندگی بسر کرنا شروع کر دینگے۔ تقریب کے روح رواں اور چودھری محمد سرور کے دست راست میاں کاشف اقبال نے تمام انتظامات نہایت عمدہ اور قابل تعریف کیے۔ شرکاء کی بڑی تعداد نے میاں کاشف اقبال کو شاندار انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here