تلہ گنگ (بلال شیخ سے)بلکسر کے مقام پر میں نے ایک مرتبہ عمران خان کو کہا تھا کہ مشکل وقت میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے اور تاریخ نے ثابت کیا کہ مشکل وقت میں ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے اپنے ڈیرے پر یوسی کے سرکردہ شخصیات سے چکوال میں ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا۔سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ کا قیام مشکل ترین جس میں ٹیکنیکل مسائل ہیں میرے اعصاب پر اس مشکل وقت کے اثرات ہیں جسکی وجہ سے مجھے چین کی نیند نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بنانا اتنا آسان ہوتا تو سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اپنی تحصیل تونسہ کو بنوا لیتے وہ تین سال کوشش کرتے رہے۔حافظ عمار یاسر نے کہا آپ اللہ پر بھروسہ رکھیں ان شاءاللہ جلد تلہ گنگ ضلع بن جائے گا۔اللہ پاک نے عوام کو شعور دیا۔میں نے زندگی میں ہمیشہ اپنے بزرگوں کے ارمانوں کا مان رکھا میں نے کبھی جھوٹ نہیں کہا یہ اسی کا صلہ ملا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ جب سفر مدینہ ہوا تب بھی وہاں ہم نے یہی دعا مانگی کہ ہمیں اپنے لیے چن لے تو اللہ کریم نے ایسا چنا کہ اسمبلی میں آپ کے اس فقیر بھائی نے تحفظ ناموس رسالت کا بل منظور کروایا۔مشاورتی اجلاس میں سردار اسد ڈھیر مونڈ،سید تقلید رضا شاہ،ملک اسد کوٹگلہ،سید مبارک شاہ ہمدانی،ڈاکٹر ظہیر اسلم،ملک فلک شیر اعوان،ملک ممتاز حیدر تھوہا،ملک شیر افضل باٹا،چوہدری مسعود،ٹھیکیدار ذوالقرنین حیدر،ملک ندیم موگلہ،چوہدری محمد ارشد،ملک اشفاق مندیال اور ملک ظفر سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Great