*راولپنڈی (نیوز ایجنسیز) ڈینگی وائرس کیخلاف مدافعت پید اکرنے والی دوائیں بازار سے غائب ہوگئیں ، پیراسیٹامول کی طلب میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا ہے تاہم محکمہ صحت راولپنڈی دوا کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ادویات بازار سے غائب ہوگئیں۔پیناڈول کی طلب میں 100فیصد اضافہ کے بعد دوا مارکیٹوں سے غائب کردی گئی جبکہ بعض جگہوں پر پینا ڈول بلیک میں فروخت ہونے لگی۔حالات کی سنگینی کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت انسداد ڈینگی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈور ٹو ڈور جانے والی انسداد ڈینگی ٹیموں کو بھی حفاظتی اقدامات کی بجائے مقدمات کے اندراج کے ہدف دے دیئے گئے۔

ک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here