تلہ گنگ:-ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر زمان نیازی ان ایکشن ، متعدد عطائیت کے مرتکب مراکز سیل کر دیے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر زمان نیازی نے کوٹسارنگ اور ٹہی میں ڈپٹی کمشنر اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات پرچھاپے مارے۔ اس دوران کوٹسارنگ اور ٹہی میں متعدد عطائیت کے مرکز بنے کلینک سیل کر دیے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر زمان نیازی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹسارنگ اور ٹہی میں جن میڈیکل سٹور،کلینک پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔جو عطائیت کے مرتکب پائے گئے ان کو سیل کر دیا ہے،مزید کہنا تھا کہ ایسے میڈیکل سٹورز یا کلینک جو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین کی پابندی نہیں کریں گے اور عطائیت کے مرتکب پائے جائیں گے انکو قوانین کے مطابق سزا ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here