تھانہ سٹی اور تھانہ ٹمن حدود میں قتل کی دو مختلف وارداتیں۔پہلی واردات میں تھانہ سٹی تلہ گنگ کے محلہ جھاٹلہ نزد مسجد یسین 55 سالہ اصغر نامی شخص کی رسیوں سے بندھی تین سے چار دن پرانی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا رہتا تھا۔واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب تھانہ ٹمن کے علاقہ لیٹی میں معروف قانون دان ملک عارف ایڈووکیٹ اور ان کے بھائی ملک ساجد پر ملزمان نے معمولی تلخ کلامی فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں ملک ساجد موقع پر ہی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ملک عارف ایڈووکیٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا
