پہاڑی سلسلوں سے پاکستان میں داخل ہونیوالے افغان باشندے گرفتارتھانہ اجمیر نگری نے کاروائی کرتے ہوئے 6 افغان باشندے گرفتار کر لئےافغان باشندے پاکستان میں اپنی موجودگی کی کوئی اسناد پیش نہ کرسکے جنکے خلاف تھانہ اجمیر نگری میں فارن ایکٹ کی دفعات 3/4 (14) فارن ایکٹ 1946کے تحت مقدمہ الزام نمبر 544/2022 درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،ابتدائی کے دوران پتہ لگا ہے کہ غنی ولد اسماعیل 4 روز قبل کراچی پاکستان آیا ہے محمد ولد غفور 15 روز قبل کراچی پاکستان آیا ہے۔ عصمت ولد اللہ نور 15 روز قبل کراچی پاکستان آیا ہے۔ سمیع ولد محمد نبی 1 ماہ قبل کراچی پاکستان آیا ہے ۔ عبدالباری ولد عبدالحاکم 1 ماہ قبل کراچی پاکستان آیا ہے۔ جبار ولد شیرزادہ 8/9 سال قبل کراچی پاکستان آیا ہے،گرفتار شدگان پہاڑی سلسلوں سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں ۔ گرفتار شدگان نے شہر کراچی تک پہنچنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی ہے، گرفتار شدگان اردو اور مقامی زبانوں سے ناآشنا ہیں،گرفتار شدگان مختلف قبائل سے تعلق رکھتے ہیں،۔ گرفتار شدگان کی تصاویر متاثرہ اشخاص کو دکھائی جارہی ہیں۔ انسداد جرائم کے لئے روزانہ کی بنیاد پر آبادیوں میں گشت بڑھا دیا گیا ہے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here