احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خوشخبری سنا دی عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے، احتساب عدالت اسلام آبا د نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سرینڈر کرنے کا موقع دیدیا احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے وہ پاکستان واپس آجائیں پھر ان کے وارنٹ منسوخی کے معاملے کو دیکھیں گے احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کردیئےاسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے وکیل اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائے۔ اسحاق ڈار ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے جج محمد بشیر نے استفسار کیا افضل قریشی پراسیکوٹر کہاں ہیں، نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں
