صدر و کنوینئر پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ چکوال پیر وقار حسین شاہ کرولی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی شمالی پنجاب اضلاع ڈسٹرکٹ صدرو جنرل سیکرٹریز میٹنگ میں شرکت۔میٹنگ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی امور کے حوالے سے ڈسٹرکٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہدایات جاری کیں کہ تین دن کے اندر تمام ڈسٹرکٹ اپنی تحصیلوں کی یونین کونسل اور تمام ایم سی (MC) اپنی وارڈ وائز تنظیم سازی کو مکمل کر کے مجھے ارسال کریں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا اس تمام پراسس کو میں خود چیک کروں گا اور تنظیم سازی کے عمل میں کسی قسم کی کوئی لاپروائی اور کوتاہی ہرگز نہ کی جائے۔میٹنگ موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے شمالی پنجاب اضلاع کے ڈسٹرکٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز سے تفصیلی گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ،جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر ,نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری فواد اور شمالی پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور و جنرل سیکرٹریز موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here