تلہ گنگ تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی تحصیل تلہ گنگ کا ڈینگی کے حوالے سے اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ راجہ عدنان انجم منعقد ہوا اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان اور فوکل پرسنز نے شرکت کی شرکاء کو محکمہ صحت کے فوکل پرسن احسان الحق نے بتایا کہ ایس پیز کی خلاف کرنیوالوں اور ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے ایف آئی آر کیساتھ ساتھ متعلقہ ادارے بھی سیل کئے جارہے ہیں جبکہ گھر گھر جاکر ٹیمیں آگاہی مہم کیساتھ ساتھ لاروا تلفی کا کام بھی کررہی ہیں اس موقع پر تمام محکموں کو ڈینگی ایکٹیویٹز جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر زمان نیازی بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here