لاہور:چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں نئی بھرتیوں،ملازمین کےلیے مراعات کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق آج کا دن پنجاب کی تاریخ میں ایک زبردست اوربے روزگاروں کے لیے خوشی کا پیغام بن کرآیا ہے،ایک طرف نئی بھرتیوں کا اعلان تو دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ٹریفک وارڈنز اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کیلئے خصوصی ا لاؤنس کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں بڑے فیصلے کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز او رپٹرولنگ پولیس کا خصوصی الاؤنس پنجاب پولیس کے برابر ہوگا۔ ٹریفک وارڈنز او رپٹرولنگ پولیس کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت میں کچھ نہیں کیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں 142 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ اس اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے گریڈ 1 سے گریڈ 19تک کے ملازمین کے لئے بھی خصوصی الاؤنس کی منظوری دی ، اس کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے لئے مختلف محکموں میں 19ہزارمنظورشدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی اصولی منظوری دی ،اجلاس میں کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک 24ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کی منظوری دی ، اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک مرحلہ وار 5ہزارنئی آسامیوں پربتدریج بھرتی کی جائے گی۔
