شادی انسان کی زندگی کا ایک نیا سفر اور سب سے یادگار دن ہوتا ہے جس کے لئے دلہن ہمیشہ ہی چاہتی ہے کہ بہترین جگہ کا انتخاب کیا جائے اور فوٹو شوٹ بےحد خوبصورت اور شاندار ہو۔ تاہم ایک دلہن ایسی بھی ہے جس نے اپنے اس خاص دن کا فوٹو شوٹ کسی خوبصورت عمارت یا شادی ہال میں نہیں بلکہ پانی اور گڑھوں سے خستہ حال سڑک کے بیچ کروایا ہے۔ بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی اس دلہن کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس لڑکی کا یہ منفرد فوٹوشوٹ دیکھ کر حیران ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن روایتی عروسی ساڑھی میں ملبوس ہے جب کہ اس کے عقب میں لوگ بھی معمول کے مطابق گزر رہے ہیں لیکن دلہن بغیر کسی کی پرواہ کیے اپنا فوٹو شوٹ کروانے میں مصروف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here