وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گرینڈ ایشین یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد کا ایک پیسہ تک نہیں دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو النیہان اور دیگر حکمرانوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد ملی عمران خان کے ساتھ میں نے ٹیلی تھون کی اور اڑھائی ارب روپیہ اکٹھا کیا جو ہم تمام صوبوں کے سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں شہباز شریف نے اپنے دور میں ایک بھی پائیدار کام نہیں کیا لوگوں کی خواہشیں بہت ہیں اور ن لیگ والے بہت بیان دیتے ہیں یہ سن لیں،اللہ تعالی نے پنجاب کی حکومت مجھے دی ہے شریف خاندان تکبر کے مارے ہوئے ہیں، یہ پنجاب کی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے سب نے ٹوپی ڈرامہ لگا رکھا تھا کہ شہباز شریف آگیا، لیکن شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پر کیس عمران خان کی حکومت کے دور میں نہیں بنے، یہ اس سے پہلے کے ہیں آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ نہیں بکے گا، یہ اپنا ٹکٹ اپنے پاس سنبھال کر رکھی ٹکٹ بکے گا تو صرف اور صرف عمران خان کا ،عوام کی خدمت اور عام آدمی کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے۔ میں نے ہمیشہ غریب آدمی کی بہتری کا سوچا ہے اور اسی کیلئے کام کیا ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صوبے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پولیس، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں میں ملازمتیں دی جائیں گی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع کے سکولوں میں جانے والی بچیوں کیلئے وظیفے میں اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ بچیوں کو سکول جانے پر وظیفے کی رقم بڑھا دی ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب بھر میں بی اے تک مفت تعلیم کا اعلان کیا اور کہا کہ پورے صوبے میں بی اے تک کتابیں بھی فری دیں گے۔ سکول سے یونیورسٹی تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم لازم قرار دی ہے۔ ایف اے تک ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کو اب لازم قرار دیا ہے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق نئی نسل کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرا رہے ہیں۔ ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ پولیس کے الاؤنسز کو ڈبل کر دیا ہے۔ صوبے میں نئی پٹرولنگ پوسٹیں بھی بنائیں گے۔ شہباز شریف نے میرے ”پڑھا لکھا پنجاب“پروگرام کو آتے رہی بند کیا ریسکیو 1122 نے فلڈ میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام کیا۔ شہباز شریف نے ریسکیو 1122 تباہ و برباد کرنے کی پوری کوشش کی اب ہماری حکومت ریسکیو1122 کو مزید گاڑیاں دے گی اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے ریسکیو 1122 کو ہر تحصیل تک پھیلا دیا ہے۔ریسکیو موٹربائیک سروس کا دائرہ کار بھی بڑھا رہے ہیں میری پوری کوشش ہے کہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کروں میری تمام پالیسیوں کا محور غریب آدمی ہے تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں ادویات اور انجکشن فری کر دیئے ہیں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں چودھری مقصود ہمارے ایم این اے کے امیدواروں ہوں گے اور ہم انہیں سپورٹ کریں گے رانا نذیر گوجرانوالہ سے الیکشن لڑیں گے اور باؤ صدیق بھی ہمارے امیدوار ہوں گے
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا سیالکوٹ پسرور روڈ کو دو رویہ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سڑک کیلئے 50 کروڑ روپے دیں گے سیالکوٹ کو آج ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے دیئے ہیں جو جلد مکمل ہوں گے۔ رنگ پور کو ماڈل ویلیج بنائیں گے گجرات کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں آسٹریا کی ڈگری ملے گی سمبڑیال میں انجینئرنگ یونیورسٹی منصوبہ جلد مکمل کریں گے۔ کسانوں کو سولر پمپس دیں گے اور بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے
