تلہ گنگ (نذر چودھری) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے دورہ تلہ گنگ اور جلسہ کےلئے تیاریاں خاموشی سے جاری ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ کے گراؤنڈ میں وزیراعلی جلسہ سے خطاب کرینگے اور عوام کے سامنے ضلع تلہ گنگ کے قیام کے ساتھ ساتھ ایک بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کرینگے ۔سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر ممبر صوبائی اسمبلی اس وقت لاہور میں موجود ہیں ۔ اور ضلع تلہ گنگ کے قیام ، تلہ گنگ میں جلسہ عام اور دیگر ترقیاتی پیکیجز پر وزیر اعلیٰ پنجاب آفس سے مسلسل رابطہ میں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تلہ گنگ پوسٹ گریجویٹ کالج میں جلسہ عام کنفرم کر دیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here