لندن میں مقیم پی ٹی آئی کارکن اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب جو ان دنوں لندن میں موجود ہیں ایک سٹور پر کافی پینے گئیں جہاں پی ٹی آئی کارکنوں جس میں خواتین بھی شامل تھیں انہیں گھیر لیا اور چور ڈاکو کے نعرے لگاتے رہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مریم اورنگزیب کو بے غیرت تک کہہ دیا ۔ تاہم مریم اورنگزیب انتہائی باقار انداز میں خاموشی کے ساتھ کافی پینے کے بعد واپس چلی گئیں ۔
