کراچی :انگلینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ، یوں پاکستان نے انگلینڈ جو جیتنے کے لیے 167 رنز کا آسان ہدف دیا ہے،
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 88 رنز بنائے مگروہ چھکا لگانے کے چکروں میں آوٹ ہوگئے ،
یاد رہے کہ اس سے پہلے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چوتھے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی
پاکستان اننگز
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، وکٹ کیپر بیٹر نے 7 چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر اپنے کیریئر کی 19ویں نصف سنچری مکمل کی۔
کپتان بابر اعظم 3 چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 36 رنز بناکر لیام ڈاسن کی گیند پر بین ڈکٹ کو کیچ دے بیٹھے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر شان مسعود تھے جو کہ 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 21 سکور بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
خوشدل شاہ ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 2 رنز بناکر ٹاپلی کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ رضوان بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 88 رنز بناکر ٹاپلی کی ہی گیند پر الیکس ہیلز کو کیچ دے بیٹھے، آصف علی 13 اور محمد نواز 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ریسی ٹاپلی نے 2، لیام ڈاسن اور ڈیوڈ ویلے نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
چوتھے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، فل سالٹ، ول جیکس، بین ڈکٹ، ڈیوڈ ویلے، لیام ڈٓاسن، عادل رشید، اولی سٹون اور ریسی ٹاپلی شامل ہیں۔
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حیدر علی کی جگہ عثمان شنواری جبکہ شاہنواز دھانی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کی دیگر پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، انگلینڈ کو سات تی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
چوتھے میچ میں حیدرعلی اَن فٹ ہوگئے ہیں جبکہ شاہنواز دہانی کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، آصف علی اورنسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
انگلش ٹیم نے ایلکس ہیلزاورڈیوڈولی کی واپس ہوئی ہے اور مارک ووڈ کو آرام دیا گیا ہے۔چوتھے میچ میں پاکستان ٹیم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے اور 200 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے
