افسوسناک ، سب انسپکٹر حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ۔
پنڈدادن خان (ٹی ٹائمز نیوز) کار نہر میں گرنے سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر مسعود بٹ جاں بحق، تفصیلات کے مطابق انچارج سٹی چوکی پنڈدادن خان مسعود بٹ گزشتہ روز بسلسلہ انکوائری ایس پی انوسٹیگیشن دفتر جہلم جا رھے تھے کہ سرائے عالمگیر نہر کے کنارے سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کو بچاتے ہوئے ان کی گاڑی نہر میں جا گری جسکے باعث سب انسپکٹر مسعود بٹ جاں بحق ہوگئے جبکہ انکے ہمراہ گاڑی میں موجود دو افراد ندیم سرور اور ثقلین کوبحفاطت نکال لیا گیا۔ مرحوم کو آبائی علاقہ منڈی بہاوالدین میں گزشتہ شام سپردخاک کردیا گیا۔ واضع رہے کہ مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے حامل تھے۔

Mr Nazar sahab 24 hour provides us updates