روسی شہر ایزیوسک کے اسکول میں فائرنگ،ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی
ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے، 2 اساتذہ اور 2 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں، وسطی روس کے شہر ازیوسک کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تحقیقاتی اداروں کے مطابق ایک مسلح شخص نے سکول میں گھس کر گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں 13 افراد کی موت ہوئی ہے، مسلح ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ حملہ آور نے خودکشی کرنے سے پہلے شدید ترین فائرنگ کی، وزارت داخلہ کی برانچ نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے بندوق بردار کی لاش برآمد کر لی ہے، اسکول میں گریڈ 1 اور 11 کے درمیان کے بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔ اسے خالی کرا لیا گیا ہے اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں باڑ لگا دی گئی ہے، فائرنگ کے واقعہ میں دس سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
