وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کے والدین پاکستان پہنچ گئے ہیں
سارہ انعام کے والدین کے پاکستان پہنچنے کے بعد سارہ انعام کے نماز جنازہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سارہ کی نماز جنازہ 28 ستمبر کو شہزاد ٹاون میں ادا کی جائے گی
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ سارہ کے والد انجینیئر انعام الرحمان اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں سارہ انعام کی میت ان کے والدین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کی نماز جنازہ 28 ستمبرکی دوپہر شہزادٹاؤن میں ادا کی جائے گی
واضح رہے کہ جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے رکھا ہے۔ ملزم نے انتہائی سفاکی کے ساتھ اپنی بیوی کو قتل کیا اور اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجی ۔ پولیس نے ایاز امیر کو بھی قتل میں معاونت کے جرم میں گرفتار کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ملزم شاہنواز کی والدہ کو ضمانت دے دی ہے۔ ایاز امیر کو آج منگل کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا
