وقف املاک راولپنڈی میں لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
کیس کی سماعت ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے کی شیخ رشید کی طرف سے انکے وکیل زاہد اقبال جنجوعہ پیش ہوئے شیخ رشید کے وکیل نے زیر قبضہ 7 یونِٹس میں سے2 کی دستاویزات پیش کردیں ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے کہا کہ دستاویزات نامکمل ہیں، وکیل صاحب آپ نے یونِٹ نمبر 158 کے وارث کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا تھا، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ 5دن سے نادرا کا سسٹم غیر فعال ہے، ایف آر سی حاصل نہیں کرسکے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ نادرا کا سسٹم تو شیخ رشید کے زیر کنٹرول رہا ، آپ کیلئے تو مشکل نہیں ہونی چاہیے،زیر قبضہ 7اراضی یونِٹس میں سے باقی 5 کی دستاویزات کہاں ہیں؟ وکیل شیخ رشید نے کہا کہ دستاویزات جمع کرنے کیلئے اور وارثین کو تلاش کرنے کیلئے وقت دیا جائے،
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ آپ کا ہی کیس سنتے رہیں، متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضے سے متعلق مزید مہلت نہیں دے سکتے، لال حویلی سمیت 7 یونٹس پر غیر قانونی قبضہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ، اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل 2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here