مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،نیب نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا
لاہور ہائیکورٹ میں نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
نیب نے مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا،نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ہائیکورٹ نے مریم نواز کو ضمانت دیتے ہوئے پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا
