ایاز امیر کے مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس نے کی استدعا تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں سفاکیت کے ساتھ بیوی کے قتل کیس میں ایاز امیر کو عدالت پیش کر دیا گیاایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کرد یا گیا ایاز امیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا ،ایاز امیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عامر عزیز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا ،بشارت اللہ ایڈوکیٹ ، نثار اصغر ، ملک زعفران عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے ایاز امیر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ۔امیر کی جانب سے ایڈووکیٹ بشارت اللہ، نثار اصغر اور ملک زعفران نے وکالت نامے جمع کرا دیے ،وکیل بشارت اللہ نے کہا کہ ایاز امیر کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، ایاز امیر کے خلاف پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں، انگلینڈ سے اگر بندہ آرہا ہے تو وہ اس کیس کا گواہ نہیں ہو سکتا،واضح رہے کہ گزشتہ روز ایاز امیر کا عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا، ایاز امیر کو پولیس نے تین روز قبل گرفتار کیا ہے،
