عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم آپس میں کیا باتیں کررہے ہیں،
عظمیٰ بخاری نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی فیملی میں عمران خان کے دور میں 60 فیصد مشینری آچکی تھی،عمران خان نے کہا کہ مجھے امریکا نے سازش سے نکال دیا،ملک کا وزیراعظم کس طرح عوام کو بےقوف بنا رہے تھے،پہلے بھی کہا عمران خان ایک سراب ہے عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے،اعظم خان نے کہا میٹنگ منٹس ہم خود بنا لیں گے،ان کی وجہ سے آئی ایم ایف ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا،قصور کس کا تھا، عمران خان کا، مریم نواز پی ٹی آئی والوں کے اعصاب پر سوار ہیں،اس آڈیو کے بعد بھی عمران خان یوٹرن لے سکتے ہیں،عمران خان نے بیرونی سازش کے معاملے پر ڈرامہ کیا،
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی، فارن فنڈنگ، آٹا چینی چوری کا جواب کیوں نہیں دیا جاتا، شوکت ترین خود بیڑہ غرق کر کے گئے، وزیراعظم سے مطالبہ کرتی ہوں جو کمیٹی بنائی جائے اس میں عمران خان کو بھی بلایا جائے، جب ہیرے کی انگوٹھیاں لی گئیں اورالقادر یونیورسٹی کی زمین ہتھیائی گئی توکیا عمران خان صاحب کو پتا نہیں لگا عمران خان کا جھوٹا بیانیہ آج عوام نے دیکھ لیا، عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here