پنڈسلطانی(نمائندہ ٹی ٹائمز نیوز) تھانہ انجرا کے علاقے چھب میں دو نوجوان دوستوں کےقتل کی لرزہ خیز واردات میں محمد جواد اور محمد آصف جاں بحق ہوگئے ۔ محمد جوادکی نعش رات 9 بجے جبکہ محمد آصف کی نعش رات 2:30 کے قریب گرلز سکول چھب کے پاس سے ملی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ منتقل کیا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثاءکے حوالے کردیاگیا مقتول جواد کے قتل کی ایف آئی آر اس کے والد امیر خان اور مقتول محمدآصف کے قتل کی ایف آئی آر اس کے بھائی مظہر حسین کی مدعیت میں تھانہ انجرا میں درج کر لی گئیں دونوں ایف آئی آر میں مقتولین کے دوست شازیب سکنہ چھب کو نامزدکیاگیا مدعیان مقدمہ کے مبینہ بیان کے مطابق قاتل کو شک تھا کہ مقتولین کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے قتل کا یہ اندوہناک واقعہ پیش آیاپولیس نے مقدمات کے اندارج کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے
