وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر 25 مئی کو آزادی مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم کر دیا گیا
پنجاب حکومت نے پنجاب ٹریبونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کی شق 3 کے تحت ٹریبونل قائم کیا۔ جسٹس (ر) شبر رضا رضوی 25 مئی کے واقعات کی انکوائری کے لئے ون مین ٹریبونل مقرر
ون مین ٹریبونل 25مئی کو ہونے والے واقعات کے حقائق اوروجوہات کا تعین کرے گا
ون مین ٹریبونل واقعات سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لے کر ذمہ داری کا تعین کرے گا۔ون مین ٹریبونل مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے سفارشات پیش کرے گا
کوئی بھی شہری 25 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے بارے ون مین ٹریبونل کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے۔ناخوشگوار واقعات کے دوران پولیس تشدد سے متاثر یا زخمی ہونے والے افراد ون مین ٹریبونل کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں
25 مئی کو غیر قانونی ہتھکنڈوں کا سامنا کرنے والے شہری ون مین ٹریبونل سے رابطہ کرکے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
