پاکستانی کرکٹر امام الحق نے اپنے والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ قومی کرکٹر امام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹئر پر اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کچھ روز قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والدین قیمتی ہوتے ہیں، انہیں عزت دینا سیکھیں اور جب وہ آپ کے ساتھ ہوں تو انہیں اہمیت دیں۔
امام الحق نے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کو کچھ دن قبل مائنر ہارٹ اٹیک ہوا تھا تاہم اب وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور قومی کرکٹر فخر زمان سمیت دیگر ساتھی کرکٹرز نے ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔