کراچی میں اے ٹی آر 77 طیارے کی شمولیت اور اے ٹی آر 79 طیارے کو رول آوٹ کرنے کی تقریب ہوئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دونوں طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہیں،جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کے بیڑے میں آپریشنل صلاحیت بڑھے گی

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ بحرہند میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ کا ہونا ضروری ہے ،پاکستان کے لیے ایک مضبوط میری ٹائم دفاع اہمیت رکھتا ہے ،جدید طیاروں کی شمولیت سے بحریہ کی سمندری حدود کی حفاظت و دفاع کی صلاحیت بڑھے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here