جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 63 پیسے کم ہوگئی۔ انٹر بینک میں قدر میں کمی سے ڈالر 228 روپے پر آگیا۔ انٹربینک میں 6 دن میں ڈالر 11 روپے 50 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہوگئی جس کے بعد ڈالر ک قدر 228 روپے پر آگئی۔جمعرات کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر229روپے 63پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3روپے سستا ہوکر230 روپے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پچھلے ہفتے ( 9 تا 15 ستمبر) کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔انٹر بینک میں ڈالر3 روپے12 پیسے مزید سستا ہوگیا تھا اور فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 229 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ دنوں انٹر بینک میں ڈالر 232 روپے 12پیسے کی سطح پربند ہواتھا۔ نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی آمد کےبعد ڈالر کی قیمت میں 4 روپے50 پیسے تک گراوٹ ہوچکی تھی۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا ہے کہ پانچ مختلف سیشنزمیں ڈالر اب تک 9 روپے96 پیسوں تک سستا ہوچکا ہے۔ڈالر233 روپے50 پیسےسےکم ہوکر229 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here