امیشا پاٹیل اور عمران عباس کی چند ہفتے پہلے ایک ملاقات ہوئی اس ملاقات کی وڈیو بھی وائرل ہوئی اس میں دونوںکو خوش گپیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے. جب سے عمران عباس اور امیشا پاٹیل کی وڈیو منظرعام پر آئی ہے سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کئے جا رہے ہیں کہیں کہا جا رہا ہے کہ دونوں کا افئیر ہے کہیں کہا جا رہا ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں. لیکن امیشا پاٹیل نے ان افواہوں پر اب بات کی ہے. امیشا پاٹیل نے کہا ہے کہ میں بھی افواہوں کو سنا ہے سوشل میڈیا پر جو لکھا جا رہا ہے اس کو بھی پڑھ رہی ہوں جب میں نے یہ سب پڑھا تو میں نے زور دارقہقہ لگایا. حالانکہ میں تو اپنے ایک پرانے ساتھی سے ملی تھی وہ بھی کئی برسوں کے بعد. ہم دونوں کئی برسوں سے ایکدوسرے کو جانتے ہیں. میں تو تب سے عمران عباس کو جانتی ہوں جب سے ہم دونوں امریکہ میں ایک ساتھ پڑھتے تھے. اب کافی برس کے بعد ہم دونوں کسی ایونٹ پر ملے اور فیصلہ کیا کہ بعد میں دوبارہ ملاقات کریں گے بس جب ہم ملے تو ہم نے وڈیو بنائی اور اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کردی . اس میں ایسی کیا بات ہو گئی کہ افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ ہم دونوں کے درمیان دوستی بڑھ کر کچھ ہے یا ہمارا افئیر چل رہا ہے.