وائس چیئرمین بیت المال ملک ندیم رضا موگلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حافظ عمار کوئی ایسی بات نہیں کرتا جو ممکن نہ ہو ضلع تلہ گنگ ایک ناممکن منصوبہ تھا جس کو حافظ عمار یاسر نے ممکن کر دکھایا جس سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ حافظ عمار یاسر تلہ گنگ کا محسن اور فرزند ہے جس نے عوامی مطالبے پر دن رات ایک کر کے ضلع تلہ گنگ کیلے کوشش کی انشاللہ جلد ضلع تلہ گنگ کا نوٹیفیکیشن ہمارے ہاتھ میں ہو گا ضلع تلہ گنگ بننےپر شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے اور اپنے قائد حافظ عمار یاسر کا بھرپور استقبال کریں گے ۔۔۔۔